لاہور(کلچرل رپورٹر)پاکستانی گلوکار ویڈیو ڈائریکٹر وقاص چودھری بھارتی گلوکاروں میں تیزی سے مقبول ہونے لگے اب تک 50سے زیادہ ویڈیو ڈائریکٹ کرنے والے پہلے پاکستانی ویڈیو ڈائریکٹر بن گئے بھارتی پنجاب تامل اور بالی وڈ سے تعلق رکھنے والے گلوکارہردی سنگھ، سمیر ہاندو،انمتہ خان، طارق غوری، پوجا ،لکی الاپوریا سمیت دیگر گلوکار وقاص چودھری سے ویڈیو سونگ کی ہدایتکاری کروانے لگے 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے گلوکار وقاص چودھری نے کہا کہ دبئی میں پروڈکشن ہائوس ہے جس کے پلیٹ فارم سے پاکستان بھارت یورپی افریقی اور متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے گلوکار بھی رابطہ کر رہے ہیں ۔