مکرمی! بھارتی انٹیلی جنس اداروں کی اپنی رپورٹ کے مطابق کشمیر میں ہونے والے آپریشن کے باعث کشمیری نوجوان تیزی سے عسکریت پسندی کی طرف مائل ہو رہے ہیں۔ جس سے پورے کشمیر میں صورت حال مزید خطرناک اور ابتر ہوئی ہے۔ مودی کے وزیراعظم بننے کے بعد سے گائے ایشو پر قتل و غارت کے سب سے زیادہ واقعات پیش آئے ہیں۔ اس ضمن میں تشدد پر مبنی واقعات معمول کا حصہ ہیں۔ عدم رواداری اور مذہبی اتنہا پسندی گزشتہ 70 سالوں کی نسبت ان دو سالوں میں سب سے زیادہ بڑھی ہے۔ بھارتی میڈیا بھی بْری طرح گراوٹ کا شکار ہے۔ اس سے بھارت کی ابتر حالت کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ اس کے باوجود انتشار کا شکار یہ ملک پاکستان کو گیڈر بھبکیاں دینے سے باز نہیں آتا۔ (آویز بٹ لاہور)