ممبئی (صباح نیوز)بھارت میں ممبئی سے متصل شہر بھیونڈی میں 3 منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے 10 افراد ہلاک جبکہ درجنوں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے ،20افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے ۔ پیر کی صبح بھیونڈی میں زمین بوس عمارت کے ملبے سے 20 افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔ عمارت گرنے کا واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح 3 بج کر 20 منٹ پر پیش آیا۔اس دوران عمارت میں رہائش پذیر افراد سو رہے تھے ۔