لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )فرقہ واریت کا خاتمہ، امن و امان کا قیام، باہمی رواداری اور بھائی چارے کی فضا کو قائم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ اِن خیالات کا اظہار ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے منعقد کردہ اتحاد بین المسلمین اور امن کمیٹی کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مختلف مکاتب فکر اور مسالک سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کانفرنس ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید کی زیر صدارت ٹائون ہال میں منعقد کی گئی۔