لاہور(92نیوزرپورٹ)92نیوزنے قائد ن لیگ میاں نوازشریف کے بیان حلفی کی کاپی حاصل کرلی، نوازشریف نے بیان حلفی میں کہا چارہفتے بعدڈاکٹرزکی جانب سے صحتمندقراردیئے جانے کے بعد واپس آجائونگا،اپنے بھائی شہبازشریف کی جمع کرائی گئی انڈرٹیکنگ کاپابند ہوں۔سفارتخانے سے تصدیق شدہ میڈیکل رپورٹس عدالت بھجواتے رہیں گے ،پاکستانی ہائی کمیشن کا نمائندہ معالج سے ملکرصحت کی تصدیق کرسکے گا۔