لاہور (کر ائم ر پو ر ٹر)آئی جی پنجاب کیپٹن (ر)عارف نواز خان نے 11 پولیس افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کردیئے جس کے مطا بق تقرری کے منتظر اکرم خان نیازی کو ایس پی آر آئی بی بہاولپور ریجن کی خالی اسامی پر ،ایس پی انوسٹی گیشن لیہ گلفام ناصر کو ایس پی انوسٹی گیشن جہلم ، ایس پی انوسٹی گیشن جہلم سکندر مرزا کو ایس پی پری سروس ٹریننگ ونگ پولیس کالج سہالہ ، تقرری کی منتظر خالدہ پروین کو ایس پی انٹرنل اکاؤنٹبیلٹی برانچ شیخوپورہ ریجن، ڈی ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی سپیشل برانچ لاہور ممتاز کو ایس پی کے عہدے پر ترقی کے بعد ایس پی انوسٹی گیشن خانیوال ، ایس ڈی پی او مسلم ٹاؤن لاہور غلام عباس رانا کو ایس ڈی پی او کاہنہ ، ڈی ایس پی ڈولفن سکواڈ سٹی لاہور غلام احمد کو ایس ڈی پی او مسلم ٹاؤن لاہورتقرری کے منتظر ڈی ایس پی اسلام کو ایس ڈی پی او قلعہ گجر سنگھ لاہور ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز لاہور ایم اے سلیم کو ڈی ایس پی انوسٹی گیشن ہیڈکوارٹر صدر لاہور ، ڈی ایس پی انوسٹی گیشن ہیڈکوارٹر صدر لاہور سرفراز احمد کو ڈی ایس پی پریزنرز ایسکارٹ لاہور ، ڈی ایس پی اینٹی ڈکیتی لاہور عثمان حیدر کی خدمات ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب کے سپرد کر دی گئیں۔علاوہ ازیں آئی جی نے محرم الحرام کے آغاز سے قبل تمام اضلاع میں سکیورٹی کنٹرول روم بنانے کی ہدایت کردی ۔ ادھر آئی جی نے پنجاب بھر میں بھتہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کیلئے کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور، پنجاب کے تمام ریجنل پولیس افسران، پنجاب کے تمام سٹی پولیس افسران اور پنجاب کے تمام ضلعی پولیس افسران سے تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ بھتہ خوروں کے خلاف تفصیلات 15روز میں بھیجنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔