ٹوکیو(ویب ڈیسک)ٹوکیو میں ہوا بھر کر چلنے والی موٹر سائیکل تیار کی گئی ہے جس کیلئے ایئرپمپ درکار ہوتا ہے۔اس موٹرسائیکل کا نام ’’پورٹیبل اینڈ ایفلیٹیبل موبائلٹی ‘‘ رکھا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کے تجارتی ڈیزائن کو مزید بہتر بنایا جائے گا، فی الحال ایئرکمپریسر الگ سے دیا جارہا ہے جسے بعد میں بائیک کا حصہ بنادیا جائے گا۔ ساڑھے 5 کلووزنی موٹرسائیکل کا بیرونی ڈھانچہ مضبوط پلاسٹک سے بنا ہے جو ہوا بھرنے سے پھیل کر موٹرسائیکل کی شکل اختیار کرلیتا ہیتاہم اس پر ایک وقت میں صرف ایک سواری کی پابندی ہے۔