نئی دہلی(این این آئی)بھارت بھر میں کسانوں کے مظاہرے جاری ہیں،کسان رہنما راکیش ٹیکیٹ نے پانچ ریاستوں کے ہنگامی دوروں کا اعلان کر دیاہے جبکہ کالے قوانین کے خلاف سارے کاشتکار تحریک کا ساتھ دے رہے ہیں،کسانوں کے احتجاج کی رپورٹنگ کو کوریج نہ ملنے پر بھارتی صحافی سیخ پا ہو گیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی کسان مودی سرکار کے خلاف ڈٹ گئے ، دہلی کے ارد گرد دھرنے جای ہیں، سابق بھارتی فوجی بھی کسانوں کی مدد کیلئے سامنے آ گیا،مظاہرین کیلئے پنکھے بنا بنا کر دھرنوں میں بھیج رہا ہے ۔کانگریس رہنما راہول گاندھی نے کہا کہ زرعی قوانین بدلنے کے کیلئے رہنماؤں کو بھی مشورے میں شامل کیا اور ان کو اعتماد میں لیا جائے ۔