بینکاک(ویب ڈیسک)یوں تو آپ نے اکثر لوگوں کو زبردستی اپنے مطالبات منواتے ہوئے دیکھا ہوگا لیکن جناب یہاں تو جانور بھی دادا گیری پر اتر آئے ہیں۔یقین نہیں تواس ہاتھی کو ہی دیکھ لیں، جس نے کھانے کے حصول کیلئے گاڑیوں پر دھاوا بول دیا ہے۔یہ مناظرتھائی لینڈ کے نیشنل پارک میں دیکھے گئے جہاں پک اپ ٹرک میں سوار سیاح سڑک سے گزر رہے تھے کہ بھوک سے ستائے ہاتھی نے نہ صرف ایک منی ٹرک کا راستہ روکا بلکہ سیاحوں کا سامان اٹھا کر نیچے پھینک دیا۔