بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پولنگ ڈے کے موقع پر پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند رہی، مسافروں کو اپنی منزلوں پر پہنچنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ٹیکسی ڈرائیورز نے منہ مانگے ریٹ وصول کیے ،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کے باعث لاری اڈے سے ٹرانسپورٹرز نے اپنی گاڑیاں غائب کردیں اور اپنے گھروں میں کھڑی کردیں جس کے باعث لاری اڈے سنسان ہوگئے ، دور دراز کے علاقوں سے آنیوالے مسافروں ،مریضوں کو آمد و رفت میں سخت پریشانی کا سامنا رہا، ٹیکسی ڈرائیورز اور رکشہ ڈرائیور ز نے اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے مسافروں کی جیبوں پر اپنے ہاتھ بھرپور طریقے سے صاف کرتے ہوئے منہ مانگے ریٹ وصول کئے ۔