پشاور(92نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ اجمل وزیر نے اطلاعات و تعلقات عامہ کا قلمدان سنبھالنے کے بعد بی آر ٹی کی تکمیل کی نئی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ منصوبہ جون میں مکمل ہوگا۔ اجمل وزیر نے کہا کہ اپوزیشن کے بد ترین رویے کا سامنا ، خندہ پیشانی سے برداشت کر رہے ہیں۔صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے آئے روز احتجاج کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے صوبائی مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے کہا کہ اپوزیشن انتخابات ہارنے کے بعد اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے ۔