کوئٹہ (سٹاف رپورٹر،آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان عوامی پارٹی نے جام کمال کو وزیراعلیٰ جبکہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کوسپیکر بلوچستان اسمبلی نامزد کردیا۔بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری منظور احمد کاکڑ نے پریس کانفرنس میں بتایا ڈپٹی سپیکر اور وزارتوں پر اتحادیوں سے مشاورت کے بعد آئندہ چند دنوں میں فیصلہ کیا جائے گا ،بلوچستان عوامی پارٹی مرکز میں تحریک انصاف کو اور تحریک انصاف بی اے پی کو بلوچستان میں سپورٹ کرے گی ،بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے ،تمام تر فیصلے مشاورت سے کئے جائیں گے ۔ منظور احمد کاکڑ نے کہاعوام نے جو عزت بخشی ہے اس اعتماد کو کسی بھی صورت ٹھیس نہیں پہنچائیں گے ، بلوچستان کے فیصلے ماضی کی طرح کہیں اور نہیں ہوئے ۔پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ اور متوقع وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال نے کہا کہ بلوچستان میں ہماری جماعت اتحادیوں کے ساتھ کامیاب حکومت بنائے گی، ڈھائی ڈھائی سالہ معاہدے کے حوالے سے ہمیں علم ہے نہ اس بارے میں کوئی بات ہوئی،جو عناصر ملک کے خلاف سازشوں میں ملوث ہیں ان سے مذاکرات نہیں کرینگے ،یہ تاثر غلط ہے کہ ہم نے بلوچستان کے فیصلے بنی گالہ جاکر حل کیے ، ہم 4 ایم این ایز کے ساتھ بنی گالہ ضرور گئے تھے اور عمران خان سے یہ طے کیا کہ مرکز میں ہم تحریک انصاف کی جبکہ تحریک انصاف صوبے میں ہماری حمایت کریگی۔میر عبد القدوس بزنجو نے کہا جام جمالی اور باقی ارکان کی طرف سے سپیکر بلوچستان اسمبلی نامزد کرنے پر شکرگزارہوں۔ جام کمال نامزد