کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان عوامی پارٹی اور دیگر اتحادی جماعتوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان کیلئے جام کمال کو نامزد کردیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق بی اے پی اور اتحادیوں کا اجلاس گزشتہ روز کوئٹہ میں ہوا جس میں انہیں نامزدکرنے کی منظوری دی گئی۔ اس موقع پر گفتگو میں جام کمال نے کہاکہ جب تک حکومت میں رہیں گے اتحادیوں کوساتھ لے کرچلیں گے ،ایسا نظام لائیں گے کہ عوام کے مسائل حل ہوں ۔ا نہوں نے کہا کہ حکومت میں آکر بلوچستان کے مسائل حل کریں گے ،بلوچستان کے عوام کا مینڈیٹ دینے پر شکریہ اداکرتے ہیں ، اجلاس میں عبدالقدوس بزنجو متفقہ طور پرسپیکر بلوچستان اسمبلی کے عہدے کیلئے نامزد کئے گئے ۔اجلاس میں اے این پی،پی ٹی آئی،ایچ ڈی پی کے رہنماؤں نے شرکت کی۔