نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی نے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کی راکھ ریاست اترپردیش کے 20 دریاؤں میں بہانے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی تین روزہ یاترا کے دران واجپائی کی راکھ کو گنگا اور جمنا سمیت بیس دریاؤں میں بہائے گئی، یاترا لکھنؤ سے شروع ہو گی جس میں شرکت کیلئے تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو دعوت دی جائے گی۔