پشاور(آن لائن)پشاور ریپڈ بس منصوبے میں زیر زمین اور سڑکوں کو سکیورٹی کے لحاظ سے بعض مقامات کو بم پروف اور بلٹ پروف بھی بنا دیا گیا ہے ، زیر زمین بسوں کی آمد و رفت کے موقع پر سکیورٹی کی نفری بھی تعینات کی جا ئیگی ،بی آر ٹی کے 22 سٹاپوں پر نیٹ ورکنگ کاکام مکمل ہونے کے بعد وائی فائی بھی فعال کردی گئی ہے جبکہ گاڑیوں کے تجرباتی بنیادوں پر آمد و رفت دوبارہ شروع کردی گئی ہے ، لائٹنگ سسٹم بھی زیر زمین مکمل کر لی گئی ۔ پراجیکٹ کے ترجمان کے مطابق کام 24گھنٹے جاری ہے جس کیلئے جدید مشینری استعمال کی جا رہی ہے ، ترجمان کے مطابق کام کرنیوالی کمپنی مقبول اینڈ سنز کیلسنز اور سی آر 21جی نامی کمپنیاں اس وقت تمام امور بین الاقوامی معیار کے مطابق سرانجام دے رہی ہیں، ترجمان نے بتایا کہ پراجیکٹ کے دورانیہ میں اضافہ مختلف مقامات پر پراجیکٹ کو توسیع دینے کی وجہ سے کیاگیا ہے جبکہ ٹریفک کی روانہ کو بھی جاری رکھا گیا ہے ، ترجمان نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ کسی قسم کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جا ئے گا اور صوبائی حکومت کی جانب سے کیاگیا بین الاقوامی طرز کا سفری منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا جس کیلئے منصوبہ بندی کرلی گئی ہے ۔