پشاور (92نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ بی آر ٹی کے متعلق نیب خیبرپختونخواکا عدالت میں جمع کرایاگیاہ کیس پبلک کیاجائے تاکہ دودھ کا دودھ اورپانی کاپانی ہوجائے ۔۔بیان میں انہوں نے کہاکہ بی آرٹی میں ناقص میٹریل کے استعمال کی پہلی ہی دہائی دی گئی تھی، اب اس کا عملی ثبوت سامنے آنے لگا ہے ،انہوں نے مطالبہ کیاکہ قوم کے 90ارب ضائع کرنے کے باوجود دراڑیں پڑنے کی تحقیقات کرائی جائیں، جے آئی ٹی بناکر اس میں ہونے والے گھپلوں اور کوتاہیوں کا پتہ لگایاجائے اور ذمہ داریوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔ انجینئر امیر مقام نے کہاکہ جس مستری نے بی آرٹی اور پشاور کا بیڑا غرق کیا اس کے پاس اب پورے پاکستان کا ٹھیکہ ہے ، اﷲ تعالی سے دعا ہے کہ پیارے پاکستان کی خیر ہو۔