پشاور(خبرنگار)پشاور بی آر ٹی منصوبے میں 22سے زائد سٹیشنوں پر لفٹ سسٹم ، برقی سیڑھیوں کی تنصیب کاکام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ سٹیشنوں کے تزئین و آرائش کا کام بھی آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ، بی آر ٹی منصوبے کا روٹ پہلے سے ہی مکمل کیا جا چکا ہے ، سٹیشنوں پر ٹکٹ بوتھس کاقیام پہلے سے ہی مکمل ہو چکا ہے ، خواتین اور مردوں کے لئے علیحدہ علیحدہ مقامات بھی قائم کئے گئے ہیں ۔منصوبے میں آئی ٹی سسٹم کی تنصیب بھی کی جا چکی ہے ۔ اس حوالے سے پراجیکٹ کے ترجمان کے مطابق کام 24گھنٹے جاری ہے جس کیلئے جدید مشینری استعمال کی جا رہی ہے ۔