پشاور(خبر نگار)پشاور ریپڈ بس منصوبے میں 22سٹیشنوں پر الیکٹرانکس سیڑھیوں اور ہائی پاور 200کے وی کے 22ٹرانسفارمر کی تنصیب کردی گئی ہے ، جنریٹیرز کی کی تنصیب کاکام پہلے سے ہی مکمل ہو چکا ہے ، عید الفطر کے بعد بی آر ٹی کے روٹس پر آزمائشی بنیادوں پر دوبارہ بسیں چلیں گی،ریسکیو ترجمان کے مطابق کوریڈور پر ایمر جنسی کی صورت میں اسلام آباد اور لاہور کی طرز پر ریسکیو کیا جائے گا، پراجیکٹ کے ترجمان کے مطابق کام 24گھنٹے جاری ہے جس کیلئے جدید مشینری استعمال کی جا رہی ہے ، ترجمان نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جا ئے گا اور صوبائی حکومت کی جانب سے کیاگیا بین الاقوامی طرز کا سفری منصوبہ پایہ ٔ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔