پشاور(خبرنگار ) بی آر ٹی ریچ ٹو اور ریچ تھری پر مزید 14سٹیشنوں کو فعال کردیا گیا ہے ، بی آر ٹی ٹریک پر چلنے والی 360 سائیکلوں کیلئے بھی سٹیشنوں پرخصوصی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ،سائیکلیں ر واں ہفتے میڈیا کے سامنے پیش کی جائیں گی، ریچ ون پر تمام سٹیشنوں کو فعال کیا جا چکا ہے ،تہکال اور یونیورسٹی روڈ پر مسافروں کیلئے پل تعمیر کر دیئے گئے ہیں جبکہ ہشت نگری میں رواں ہفتے پل عوام کیلئے کھول دیا جائے گا ،ترجمان کے مطابق ہشت نگری انڈر پاس مارکیٹ آئندہ ہفتے تاجروں کے حوالے کر دی جائیگی ۔