پشاور ( خبر نگار) گریڈ 17سے گریڈ 20تک کے چار افسران کی بیگمات اور 11خواتین اساتذہ نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رقوم کی وصولی کے حوالے سے بیانات قلمبند کر لئے گئے ہیں چار افسران کی بیگمات نے گزشتہ روز اپنے بیانات قلمبند کرائے ۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق افسران کی بیگمات اور خواتین اساتذہ بیان قلمبند کرتے وقت دھاڑیں مار مار کر ر وتی رہیں۔خیبر پختونخوا کے 347افسران اور ملازمین کی تفصیلات محکمہ خزانہ اور اے جی آفس پشاور بھی ارسال کی گئی ہے تاکہ ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین سے ان کی پنشن میں کٹوتی کی جا سکے ، ذرائع نے بتایا کہ 37 افسران کی بیگمات کو نوٹسز جاری کئے گئے تھے ۔