کراچی (شوبز ڈیسک)معروف اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ ابھی انہیں شادی کی طلب نہیں ہوئی ہے اور جب انہیں ضرورت ہوگی تو وہ ضرور شادی کریں گی۔ایک انٹرویو میں عائشہ عمر نے شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں مزاحیہ انداز میں کہا کہ یہ صرف ہمارے سماج کی سوچ ہے کہ شادی زندگی کو سنوارتی ہے تاہم درحقیقت شادی تو زندگی ختم کردیتی ہے ۔عائشہ عمر نے کہا کہ دنیا سے سب مرد ختم ہوجائیں اور صرف قائم علی شاہ، چودھری شجاعت، رانا ثناء اللہ اور شیخ رشید بچیں تو وہ شیخ رشید سے شادی کریں گی کیوں کہ شیخ رشید کے پاس اچھی حس مزاح ہے اور وہ مزاحیہ شخصیت کے مالک ہیں۔