ٹوکیو( ویب ڈیسک) یوں تو اکثر افراد کو نہ صرف بلیاں پالنے کا شوق ہوتا ہے بلکہ وہ بی مانو کے خوب نخرے بھی اُٹھاتے ہیں لیکن جناب جاپان میں تو لوگ بلیوں سے اس حد تک محبت کرتے ہیں کہ بلیوں کا روپ دھار کر سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ جی ہاں، جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں سالانہ کیٹ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، جس میں بلیوں سے محبت کرنے والے ہزاروں افراد نے بلیوں کا روپ دھار کر شرکت کی اور سڑکوں پر مارچ کیا۔ اس موقع پر شرکا نے بلیوں کے کاسٹیومز اور ماسک پہن کر بلیوں جیسا میک اپ کررکھا تھا اور اپنی پالتو بلیوں کو بھی ساتھ لائے ہوئے تھے ۔واضح رہے کہ جاپان میں ہر سال یہ کیٹ فیسٹیول منایا جاتا ہے اور پالتو بی مانو سے محبت کا اظہار کیا جاتا ہے ۔