لندن(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)قائد مسلم لیگ ن اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے طبی وجوہات پر بیرون ملک قیام میں توسیع کا فیصلہ کرلیا،ذرائع کے مطابق برطانوی ڈاکٹرز نے نوازشریف کا تفصیلی طبی معائنہ تجویز کیا ہے اوران کے ٹیسٹ اور طبی معائنہ مکمل ہونے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں،ذرائع کے مطابق نوازشریف کے پوزیٹرون ایمشن ٹوموگرافی سکین کرائے گئے اور مزید علاج کے لیے انہیں امریکہ لے جانے کی تجویز بھی زیرغور ہے ۔دوسری طرف شہبازشریف نے وکلا کو طبی رپورٹس کی بنیاد پر کیس تیار کرنے کی ہدایت کر دی ، میڈیکل رپورٹس پاکستانی حکام کو فراہم کی اور ہائیکورٹ میں بھی جمع کرائی جائینگی۔نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف چار ہفتوں کی مدت مکمل ہونے کے بعد واپس نہیں آ سکیں گے ۔