پرتھ( نیٹ نیوز) سائنسدانوں کی ایک عالمی ٹیم نے آسٹریلیا میں پائے جانے والے ’’پلیٹی پس‘‘ کے جینوم کی نقشہ کشی (میپنگ) مکمل کرلی ہے جس سے معلوم ہوا ہے کہ پلیٹی پس کے جینوم میں پرندوں، ممالیوں اور ہوّاموں کے جین ایک ساتھ موجود ہوتے ہیں یعنی یہ کہا جاسکتا ہے کہ پلیٹی پس بیک وقت تھوڑا سا پرندہ، تھوڑا سا ممالیہ اور تھوڑا سا ہوّام ہے ! گویا یہ ایک ایسی دریافت ہے جس نے خود ارتقائی ماہرین تک کو چکرا کر رکھ دیا ہے ۔واضح رہے کہ پلیٹی پس کی چونچ بطخ جیسی، جسم چھچھوندر جیسا، اور کان اندر ہوتے ہیں۔علاوہ ازیں، یہ انڈے دیتا ہے اور اپنے بچوں کو دودھ پلاتا ہے جو اس کی کھال سے پسینے کی طرح خارج ہوتا ہے ۔