پشاور(وقائع نگار) بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کی رواں سال مکمل ہونے کیلئے دی گئی ایک اور ڈیڈلائن گزرنے کا خدشہ پیدا ہوگیاہے ۔ذرائع کے مطابق کنٹریکٹر نے حکومت کو آئندہ مارچ میں کام مکمل ہونے سے آگاہ کردیا ہے ۔تاہم ڈائریکٹر جنرل پی ڈی اے کے مطابق بی آرٹی پر کام رواں مالی سال کے اندر مکمل کرلیں گے ۔ ڈی جی کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کے لون ایگریمنٹ کے تحت منصوبہ جون 2021ء میں مکمل ہونا ہے اور اے ڈی بی کے مطابق منصوبے پر کام کی رفتار بہت تیزہے ۔صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے ڈیڈلائن گزرنے کی کے خدشہ کی تردیدکرتے ہوئے کہاکہ کنٹریکٹر سے معاہدے کے مطابق دسمبر تک کام مکمل ہونا ہے ، کام مکمل نہ ہوا تو کنٹریکٹر سے صوبائی حکومت جواب طلب کرے گی ۔