کوئٹہ ( آن لائن )نواب اکبر خان بگٹی کے صاحبزادے نوابزادہ جمیل اکبر خان بگٹی نے کہا مجھے خوشی اس وقت ہوتی جب نواب اکبر خان بگٹی کیس میں پرویز مشرف کو سزاے موت ہوتی ۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا بلوچستان ہائیکورٹ نے ہمیں سنے بغیر پرویز مشرف کو بری کر دیا ۔ہمارے ساتھ نا انصافی ہوئی ہے ۔اب دیکھنا ہے مشرف کے سزائے موت کے فیصلے پر عملدرآمد کون کرے گا ۔