فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) پاکستان بیت المال کی طرف سے معذور افراد کی مالی امداد کیلئے سپیشل فیملی پراجیکٹ شروع کر نے کا فیصلہ ،معذور افراد کو سالانہ دس ہزار رو پے مالی امداد دی جائے گی ، پاکستان بیت المال نے معذور افراد سے در خواستیں طلب کر لی ہے ، اس حوالہ سے جاری کئے جا نے والے نوٹیفکیشن میں تحر یر کیا گیا ہے کہ معذور افراد کو سالانہ دس ہزار رو پے مالی امداد دی جائے گی ، جبکہ اگر کسی گھرانے میں معذور افراد کی تعداد دو یا اس سے زیادہ ہو گی تو اس گھرانے کو پچیس ہزار رو پے سالانہ کی امداد دی جائے گی ،علاوہ ازیں ان معذور افراد کو وہیل چیئر بھی فراہم کی جا ئے گی ، مالی امداد کے حوالہ سے منیجنگ ڈا ئریکٹر بیت المال کو بھجوائی جا نے والی در خواست کے ساتھ معذوری کے حوالہ سے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کا سرٹیفکیٹ بھی ثبوت کے طور پر بھجوائیں گے ۔