مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)بیت ا لمقدس میں یہودیوں کی اشتعال انگیزی جاری ہے مسجد کو آگ لگا کر شہید کردیا گیا ۔شرپسندوں کے ایک جرائم پیشہ گروپ نے بیت صفافا کے مقام پر مسجد کو آتش گیر مواد چھڑک کرآگ لگائی، قرانی نسخے بھی شہید ہوگئے ،بیرونی دیواروں پر نسل پرستانہ نعروں کی چاکنگ کی ، رپورٹ کے مطابق ا یک ہفتے میں 3 سویہودی شرپسندوں نے قبلہ اول کی بے حرمتی کی ،یہودی آباد کاروں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولنے والوں میں اسرائیلی سپیشل فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے ۔ فلسطین کے دریائے اردن کے مغربی کنارے میں قائم فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت نام نہاد عباس ملیشیا نے 3فلسطینی نوجوانوں پر تشدد کرتے ہوئے ہاتھ پائوں توڑ دیئے جسم بھی جلا تے رہے ،غزہ میں فلسطینیوں کی زمینیں تباہ کردیں جبکہ فلسطینیوں کی الفجر العظیم مہم کامیاب رہی۔ فلسطین کی مساجد نمازیوں سے بھر گئیں ۔