مکرمی! بیروت کی بندرگاہ کے نزدیک گوداموں میں 2ہزار 750 ٹن ضبط کرکے رکھے گئے امونیم نائٹریٹ نامی کیمیائی مادے میں بھڑکنے والی آگ سے ہولناک دھماکا ہوااسی پر یقین کیا جارہا ہے تاہم اس بدترین ہولناک دھماکے میں تخریب کاری کا پہلو قطعی طور پر نظر انداز نہیں کیا جاسکتا خاص طور پر ایسی صورت میں جب اسرائیل جیسا لبنان اور مسلمانوں کا ازلی دشمن ہمسایہ ملک میں شامل ہوان ہی خدشات کو سامنے رکھتے ہوئے لبنانی صدر مائیکل عون نے لبنانی کابینہ کا ہنگامی اجلاس بدھ کو طلب کیا عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کابینہ نے دھماکے کے اسباب معلوم کرنے کیلئے بندرگاہ پر تعینات عملے کو حراست میں لینے کے احکامات کی منظوری دے دی ہے تاکہ دھماکے کی وجوہات سامنے لائی جاسکیں تاہم لبنان میں بدترین غذائی قلت کے معاشی مسائل کے خدشات نے سر اٹھا لیا ہے ان بد ترین مشکل حالات میں اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں دنیا بھر کے معاشی طور پر مضبوط ممالک خصوصی طور اسلامی ممالک کو انفرادی اور ان کی نمائندہ تنظیم او.آئی.سی کواس مشکل گھڑی میں لبنان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر اس کی ہر طرح سے ہر ممکنہ مدد کرنا ہوگی اور اس کے زخموں پر مرہم رکھنا ہو گا۔ (امتیاز علی آرائیں)