بیروت ،واشنگٹن(نیٹ نیوز،این این آئی) بیروت دھماکوں کو ایک ہفتہ ہونے پر ہزاروں متاثرین نے سوگ منایا اور مارچ کیا مساجد میں اذانیں دی گئیں۔لبنانی وزیر کے دھماکوں کے خطرات سے لاعلم رہنے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ امریکہ نے کہا ہے لبنان کی ہرحکومت حزب اﷲ کو غیر مسلح کرنے کی پابند ہوگی،لبنانی دارالحکومت کی بندرگاہ میں تباہ کن دھماکے کے ٹھیک ایک ہفتہ بعد ہزاروں متاثرہ افراد نے یادگاری مارچ میں حصہ لیا۔