پشاور(آن لائن)ایف بی آرنے بیرون ملک سے اثاثے رکھنے والے خیبرپختونخوا کے 8شہریوں کے خلاف کروڑوں روپے سے زائد ٹیکسز کے واجبا ت کی وصولی کے لئے اسیسمنٹ آررڈر جاری کر دیا ہے ، ایف بی آر پشاور ذرائع کے مطابق دبئی میں جائیدادیں رکھنے والے خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر کے 300سے زائد شہریوں کو نوٹس جاری کیا گیا ہے اوران نوٹسز کے ذریعے جواب دینے کی قانونی مہلت ختم ہونے کے بعد ہی ا ن کے خلاف اسیسمنٹ آرڈر جاری کئے جا ئینگے ، ذرائع نے بتایا کہ خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں ان کے بینک اکاونٹس اور اثاثہ جات منجمد بھی کر دیئے جائینگے ، خیبر پختونخوا کے 8شہریوں کی دبئی میں ایک ایک جائیداد ہیں جو پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں رہائش پذیر ہیں جن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔