لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیم کے بیٹسمین حارث سہیل بیٹی کی بیماری کے باعث زمبابوے سے واپس پاکستان آ رہے ہیں ۔حارث سہیل نے ٹیم مینجمنٹ کو بیٹی کی بیماری کی وجہ سے واپس پاکستان آنے کی درخواست کی تھی جس پر ٹیم مینجمنٹ نے حارث سہیل کو ون ڈے سکواڈ سے ریلیز کرتے ہو پاکستان آنے کی اجازت دے دی ہے ۔ٹیم ترجمان کے مطابق ٹیم مینجمنٹ نے حارث سہیل کی جگہ کوئی متبادل کھلاڑی بھیجنے کے لئے نہیں کہا۔ یاد رہے کہ زمبابوے میں ون ڈے سکواڈ سولہ رکنی بھیجا گیا تھا۔ حارث سہیل کی واپسی کے بعد اب پندرہ رکنی سکواڈ رہ جائے گا جو زمبابوے کے خلاف باقی کے تین میچوں میں حصہ لے گا۔