کابل (نیٹ نیوز) افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ رکاوٹیں ختم ،بین الافغان مذاکرات جلد شروع کئے جائیں۔انہوں نے مذاکراتی ٹیم کو ہدایت کی کہ ملک میں جاری جنگ، جھڑپوں کے خاتمے اور امن و امان برقراررکھنے کیلئے اقدام کئے جائیں،تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صدر نے افغان انٹرا مذاکرات جلد از جلد شروع کرنے کو ضروری قرار دیا ہے ،آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق افغان صدارتی ہاوس کا کہنا ہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کرنے والی ٹیم کے ارکان سے ملاقات کی جس میں انہوں نے کہا کہ طالبان کے 400 قیدیوں کی رہائی کے حکم نامے پر دستخط ہونے کے بعد فوری طور پر افغان انٹرا مذاکرات شروع ہونے چاہئیں۔اشرف غنی نے ملک میں جاری جنگ اور جھڑپوں کے خاتمے اور امن و امان کی برقراری کیلئے امن مذاکرات پر، پابندی سے عمل در آمدکیا جائے۔