لاہور (سپورٹس رپورٹر) سپورٹس بورڈ پنجاب کی بوائز اور گرلز اتھلیٹکس ٹیموں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پشاور میں ہونیوالی بین الصوبائی انڈر16اتھلیٹکس چیمپئن شپ 2020ئجیت لی،بوائز 120جبکہ گرلز 80پوائنٹس لے کر سرفہرست رہے ۔ خیبر پختونخوا 87پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ بلوچستان 77پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا، سندھ نے 21، آزاد جموں و کشمیر نے 19اور اسلام آباد نے 2پوائنٹس حاصل کئے ، گرلز میں سپورٹس بورڈ پنجاب کی اتھلیٹس نے 80پوائنٹس لے کر چیمپئن شپ جیت لی، خیبر پختونخوا نے 60پوائنٹس لے کر دوسری جبکہ سندھ نے 44پوائنٹس لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔