سڈنی ( سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کیلئے لاہور قلندرز کی ٹیم میں شامل آسٹریلوی بلے باز بین ڈنک آئسولیشن ختم ہونے کے بعد فیملی کے ساتھ وقت گزارنے لگے ۔ آسٹریلوی حکومت کی ہدایت پر بین ڈنک ہوبارٹ میں آئسولیشن میں رہے تاہم اب ان کی آئسولیشن کا دورانیہ ختم ہو گیا ہے ۔بین ڈنک کا کہنا ہے کہ چھ ہفتوں کے بعد دنیا ہی تبدیل ہو گئی ہے ، فیملی کے ساتھ دوبارہ وقت گزارنا بہت اچھا لگ رہا ہے ۔