لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندر کی نمائندگی کرنے والے بین ڈنک ان دنوں آئسولیشن میں ہیں اور انہوں نے خود کو مصروف رکھنے کے لیے آن لائن کوچنگ شروع کر دی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جارح مزاج بلے باز ببن ڈنک آن لائن کوچنگ کے ذریعے نوجوانوں کی رہنمائی کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ آن لائن کوچنگ سے وقت بھی کٹ جاتا ہے اور دوسروں کو بھی کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے ، کرونا ایک عالمی وبا ہے ، ہمیں موجودہ صورت حال سے نکلنے کے لیے متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔بین ڈنک نے کہا کہ دنیا بھر میں یہ مرض اب شدت اختیار کرتاجارہا ہے ۔