لاہور(کلچرل رپورٹر) معروف بینڈGenius 2 نے اپنے نئے بھنگڑے کے گانے ’’گدے وچ آجا نچئیے ‘‘ کی ریکارڈنگ کا آغاز کردیا ۔اس گانے کی ریکارڈنگ کا آغاز گزشتہ روزمقامی سٹوڈیومیں کیا گیا۔اس گانے کی شاعری علی ہاشمی کی لکھی ہوئی ہے جبکہ اس کا میوزک پاکستان کے نامور موسیقار ساجد حسین چھکو ترتیب دے رہے ہیں۔اس گانے کی مکس ماسٹرنگ زوہیب علی پنکو کریں گے ۔ بینڈ کے لیڈ سنگرز شاہدسونو اور علی ہاشمی نے بتایاکہ اس سے قبل ان کے دو بھنگڑے کے گانے ’’نچے سارا لہور‘‘ اور ’’ڈھولامیڈا کالا اے ‘‘ میوزک اور فیشن شوزمیں بہت زیادہ مقبولیت حاصل کررہے ہیں۔ ویلنٹائن ڈے کے لیے خصوصی لو سنگ ریکارڈ کروائینگے ۔