مکرمی! میں آپ کے اخبار کے توسط سے تمام بینک کے صارفین کی توجہ کچھ ضروری احتیاطی تدابیر کو اختیار کرنے کی طرف مبذول کرانا چاہتی ہو،چونکہ پاکستان کی بیشتر عوام بینک کے ذریعے تجارت کا حصہ ہے اور وہ اس کے لیے مختلف ذرائع کا استعمال کرتے ہے جن میں atm کا استعمال عام ہے ۔جس سے کورونا وائرس پھیلنے کا خطرہ ہے تو لہٰذا atm میں جاتے وقت اور آتے وقت سینٹیزر کا استعمال یقینی بنائیں اور وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد کریں اور دوسرا بینک کا عملہ جو کرنسی نوٹ استعمال کرتا ہے اس سے بھی وائرس پھیلنے کا اندیشہ ہے لہٰذا بغیر حفاظتی اقدام کے کرنسی نوٹوں کو ہاتھ لگانے سے پرہیز کریں اور آ ن لائن بینکنگ کی طرف توجہ دیں تاکہ اس وائرس کے پھیلاؤ میں ممکنہ حد تک کمی واقع ہوسکے۔ (سیدہ حدیقہ‘ کراچی)