لاہور ( ویب ڈیسک) بینگن ایک ایسی سبزی ہے جس میں کیلوری کی تعداد بہت کم ہوتی ہے اور اِس سبزی میں قُدرتی طور پر فائبر، وٹامنز اور معدنیات کی تعداد کثرت سے پائی جاتی ہے ۔ بینگن دیگر غذائی اجزاء اور اینٹی آکسیڈینٹ کی خصوصیات سے بھی مالامال ہوتا ہے ، عام طو ر پر بینگن کی دو اقسام ہوتی ہیں، جن میں ایک قسم کے بینگن لمبے اور پتلے ہوتے ہیں جبکہ دوسری قسم کے چھوٹے اور گول ہوتے ہیں۔بینگن ایک ایسی سبزی ہے جس میں بہت سی بیماریوں سے لڑنے کی خصوصیات موجود ہیں، یہ کینسر جیسے جان لیوا مرض سے بچاؤ کے ساتھ ساتھ دیگر بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے ۔ بینگن میں وافر مقدار میں فائبر موجود ہوتا ہے جو ہمارے کولیسٹرول کی سطح کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے ۔ ایک تحقیق کے مطابق بینگن دِل کے فعال کو بہتر بناتا ہے اور آپ کو دل کی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے ۔ بینگن میں فائبر اور پولیفینول کافی تعداد میں پائے جاتے ہیں اور یہ دونوں بلڈ شوگر کی سطح کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں ۔مختصراً یہ کہ بینگن ایک صحت بخش سبزی ہے ۔