نیویارک (نیٹ نیوز) برطانوی شہزادی میگھن مرکل کے والد تھامس مرکل نے کہا ہے کہ ان کی بیٹی شاہی ذمہ داریوں سے خوفزدہ ہو گئی اور شوبز میں ایک عرصہ گزارنے کے بعد شاہی خاندان کا حصہ بننے کیلئے بہت کوشش کر رہی ہے ، میں اس کی درد بھری مسکراہٹ دیکھ سکتا ہوں اور وہ شاہی خاندان کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے بہت دباؤ کا شکار ہے ۔ تھامس نے مزید کہا کہ میگھن نے عوامی تقریبات میں شرکت کرنا شروع کر دی اور وہ خود پر دباؤ کو چھپانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے ۔تھامس میگھن نے صحت کی خرابی کی وجہ سے اپنی بیٹی کی شادی میں شرکت نہیں کی تھی۔