لاہور(مانیٹر نگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی والدہ شمیم بیگم نے کہا ہے اگر میرے بیٹے کو جیل بھیجا گیا تو میں بھی اس کے ساتھ جیل جاؤنگی۔ ذرائع کے مطابق ایک اپنے ویڈیوپیغام میں انہوں نے بیٹے کی محبت میں کہا پاکستان کابیٹا وطن واپس آرہا ہے ، میں اپنے بیٹے کا ماتھا چوموں گی،نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کیخلاف ناحق فیصلہ آیا،میرا ایمان ہے کہ تینوں بے گناہ ہیں۔