ممبئی(نیٹ نیوز)نامور بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے اپنے بیٹے اشر کا موازنہ کرینہ کپور کے بیٹے تیمور علی خان سے کیے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہاں مجھے معلوم ہے سوشل میڈیا پر دونوں کا موازنہ کیا جارہاہے ۔سنی لیون نے دونوں بچوں کی تعریف کی اور دونوں کی بے انتہا مشابہت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا اشر کا چھوٹا سا گول چہرہ ہے اور تیمور کا چہرہ بھی ایسا ہی ہے ۔ سوشل میڈیا وہی کرے گا جو اسے کرنا ہوگا، تیمور بہت پیارا بچہ ہے اور اشر بھی قابل ستائش ہے ۔واضح رہے کہ سنی لیون کے تین بچے ایک بیٹی نشا اور دو جڑواں بیٹے اشر اورنواہ ہیں۔ نشا کو سنی اور ان کے شوہر نے گود لیاتھا۔ اب تک تو تیمور ہی بالی ووڈ کا لاڈلہ بچہ تھا لیکن اب میڈیا میں سنی لیون کے بیٹے اشر کا موازنہ تیمور سے کیا جارہا ہے ۔چند روز قبل سنی لیون کی ایک تصویر میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ اپنے بیٹے اشر کو گود میں اٹھائے ہوئے تھیں، یہ تصویر منظرعام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر طوفان آگیا۔