مکرمی !جب کسی ملک میں کسی ایک کی حکومت نہ ہو اس ملک میں بے روزگاری اور مہنگائی اضافہ ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔جب بے روزگاری میں اضافہ ہو جائے تو لوگوں فاقوں کی نوبت تک پہنچ جاتے ہے۔جب فاقے شروع ہوجائیں لوگ حکمرانوں کو کوسنا شروع کردیتے ہیں اور مجبور ہوکر یا سڑکوں پر آجاتے ہیں یاخودکشی کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔اگر حکمرانوں سے یہ مہنگائی اور بے روزگاری کنٹرول نہ ہو تو ان کو چاہیے کہ وہ اپنے استعفی دے اور گھر چلے جائے۔جب سے موجودہ حکومت آئی ہے آئے روز بے روزگاری اور مہنگائی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ جب تک غریب لوگوں اور کسانوں کو ریلیف نہیں دیا جائے گا مہنگائی میں اضافہ ہوتا رہے گا۔ملک کو ترقی یافتہ بنانا ہے تو زراعت اور انڈسٹر ی کو آباد کیا جائے اس ملک میں مہنگائی کی شرح واضح کمی پیدا ہوگی اور بے روزگاری میں بھی کمی ہوگی۔اگر موجودہ آئندہ والے الیکشن میں کامیابی چاہتی ہے تو اچھے طریقے سے کام سرانجام دے اور ملک کو ترقی کی جانب لے جائے۔غریب لوگوں کو ریلیف دے ایسا نہ ہو کہ غریب لوگوں کی بدعائے جناب محترم وزیراعظم پاکستان عمران خان صاحب کو اپنی کرسی سے ہاتھ نہ دھونا پڑے جائے۔ (رانا محمد اقرارکچاکھوہ)