لاہور(نیوز رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر پر بے نامی اثاثہ جات اور اربوں روپے مالیت کی سرکاری زمینوں پر قبضہ کے الزام کا معاملہ، شیخ روحیل اصغر دوبارہ طلبیپر اینٹی کرپشن پیش نہ ہوئے تاہم ان کے وکیل ایڈووکیٹ خالد اسحاق نے اینٹی کرپشن کو جواب جمع کرایا اوران کی کمپنیوں کی ایس ای سی پی سے متعلقہ دستاویزات پیش کرنے کیلئے مزید مہلت مانگ لی ۔شیخ روحیل اصغر کے وکلاء نے گزشتہ پیشی پر اینٹی کرپشن پیش ہوکر جواب جمع کرانے کیلئے 15جولائی تک مہلت لی تھی۔ محکمہ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق شیخ روحیل اصغر پر داروغہ والا میں فرنٹ مین کے ذریعے سن شائن,بند روڈ پر روشن ملز قائم کرنے جبکہ خرم بٹ،ملک بودا،فیقاپٹھان،قیصر بٹ،جج قصائی،اشتیاق بھٹی نامی فرنٹ مین کے نام پر اثاثہ جات بنانے کا الزام ہے ۔