اسلام آباد ( 92 نیوزرپورٹ) ایف بی آر نے بے نامی جائیدادوں کے مالکان کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا،ساتھ ہی بجلی و گیس کے کمرشل اور صنعتی میٹر والوں کے خلاف بھی کارروائی شروع کر دی ، ایف بی آر نے اب تک 23 ہزار نوٹسز جاری کر دئیے ،بے نامی جائیدادوں اور کمرشل و صنعتی گیس ، بجلی کے میٹرز مالکان کو اپنی منی ٹریل بتانا ہوگی، انہیں یہ بھی وضاحت دینا ہوگی کہ وہ اب تک کیوں نان فائلرز تھے ۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی طرز پر اعلیٰ سطح کی بے نامی انفارمیشن کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی، 6 رکنی بے نامی انفارمیشن کمیٹی میں آئی ایس آئی، انٹیلی جنس بیورو اور ایف آئی اے سمیت ایف بی آر، سٹیٹ بینک اور ایس ای سی پی کے نمائندے بھی ہونگے ،کمیٹی بے نامی اثاثوں کی معلومات اکٹھی کرکے متعلقہ حکام کو فراہم کریگی،کمیٹی میں شامل تمام افسران گریڈ 18 اور گریڈ 19 کے ہوں گے ۔