لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستانی گلوکار شفقت امانت علی نے یومِ آزادی کے موقع پر اپنا نیا گانا ’گھر آنگن‘ جاری کردیا۔ٹوئٹر پر شفقت امانت علی یومِ آزادی سے 4 روز قبل اپنا نیا گانا جاری کیا، ٹوئٹر پر گلوکار نے اپنے نئے گانے کی ویڈیو جاری کی۔ گلوکار کے مطابق یہ گانا قومی ہیروز، پاکستانی قوم کو اور اْن کی آزادی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے بنایا گیا ہے۔