لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے ارشاد بیگم کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کا شوہرخالد محمود پنجاب پولیس میں کانسٹیبل تھا، عدالتی احکامات کے باوجود شوہر مرحوم کی پنشن اور واجبات ادا نہیں کیے گئے ۔لاہور ہائیکورٹ نے سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔جسٹس عابد عزیز شیخ نے کمرشل پائلٹ کپٹن ثقلین اختر کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عدالت کے حکم کے باوجود اسکے لائسنس کی تجدید نہیں کی جا رہی ہے ۔جبکہ لاہور ہائیکورٹ نے چیف ٹریفک مینجر پاکستان ریلوے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کی جانب سے امپورٹ کی گئی مشینری رقم کی ادائیگی کے باوجود ریلوے حکام نے کلیرنہ کی۔