لاہور (سپورٹس رپورٹر ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنے 2000رنز مکمل کرنے کے لیے مزید 60 رنز درکار ہیں جس کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اگر زمبابوے کے خلاف سیریز میں یہ کارنامہ سرانجام دے دیتے ہیں تو وہ تیزترین 2000 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل رنز بنانے والے دنیا کے پہلے بیٹسمین بن جائیں گے ۔بابراعظم اب تک 49 ٹی ٹونٹی میچز میں 48.50 کی اوسط سے 1940 رنزبناچکے ہیں،محدود ترین فارمیٹ میں تیز ترین 2000 رنز کا ہندسہ بھارت کے ویرات کوہلی نے 56 ٹی ٹونٹی اننگز میں عبور کیا تھا۔یہی نہیں بابراعظم دنیا کے 11ویں بیٹسمین ہوں گے جو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں 2000 رنز بنائیں گے ۔