مکرمی! امریکہ کے 9/11 کے واقعے کے بعد افغانستان پر حملوں اور آمر مشرف کی جانب سے دہشت گردی کی اس نام نہاد جنگ میں امریکا اور نیٹو کا ساتھ دینے کے فیصلے کے اثرات اور نتائج پاکستان کو بھی بھگتنا پڑرہے ہیں اور ملک کو اس تعاون کے بدلے خودکش حملوں،بم دھماکوں دہشت گرد حملوں کی سوغات ملی ۔یہاں تک پا ک فوج کے ہیڈ کوارٹر جی،ایچ،کیو بھی ان حملوں سے محفوظ نہیں رہااور 2011ء تک ہزاروں پاکستانی بشمول فورسز کے جوان اس جنگ میں شہید ہوگئے اور حکومتی اعداد و شمار کے مطابق دہشت گردی کیخلاف اس جنگ میں ملکی معیشت کو لگ بگ 100 بلین ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا۔ پاکستان کو امریکہ کا ساتھ دینے کا سب سے بڑا نقصان یہ ہوا کہ افغانستان میں بھارت کی سرپرستی میں پاکستان میں دہشت گردی فروغ پانے لگی بھارتی خفیہ ایجنسیاں بلوچستان کے ناراض نوجوانوں کو عسکری تربیت اور اسلح فراہم کر رہا ہے۔ ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ حکمرانوں کوبلوچستان کی سیاسی حساسیت کو مد نظر رکھتے ہوئے دو قدم آگے بڑھ کر اس عدم اعتماد کی صورتحا ل کو قابو میں لانا چاہیے ۔ (امتیاز علی آرائیں‘حیدرآباد)