کراچی(سٹاف رپورٹر)نمازجمعہ کے اجتماعات پرپابندی کے فیصلے پرعملدرآمد کیلئے حکومت سندھ نے جمعہ کو دن 12 سے سہ پہر3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا ۔ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے جمعہ کے اجتماعات محدود کرنے کے فیصلے سے علما متفق ہیں،جمعہ کو 12 سے 3 بجے سہہ پہرکے درمیان سندھ بھرمیں کاروباری مراکزمکمل بند رہیں گے ۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہے اس ضمن میں پولیس اورقانون نافذ کرنیوالے اداروں کو جمعہ کے دن لاک ڈاؤن کے فیصلے پرسخت عملدرآمد اورجمعہ کے اجتماعات روکنے کیلئے پالیسی مرتب کرنے کے احکام دیدیئے گئے ہیں۔